حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے اراضیات پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے رچہ کنڈہ پولیس نے بدنام زمانہ ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 5 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کثیر مقدار میں فرضی دستاویزات اسٹامپس ، اسٹامپ پیپر اور دیگر اشیاء و ایک لاکھ 10 ہزار نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ اسپیشل ریزرویشن ٹیم راچہ کنڈہ نے خصوصی کارروائی میں اس بدنام زمانہ ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ جن کے خلاف میرپیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی ۔ اس علاقہ میں چند اراضیات کے مالکین کا کوئی پتہ نہیں ہے اور مالکین ان اراضیات کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتے ۔ اس بات کا فائدہ اٹھاکر اس ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 61 سالہ سریش کمار ساکن کارخانہ سکندرآباد 50 سالہ نرسملو ساکن دلسکھ نگر 35 سالہ سریدھر ساکن اپل 36 سالہ یادیا عرف راجو ساکن میرٹ پیٹ اور 34 سالہ ہری کرشنا گوڑ ساکن میر پیٹ کو گرفتار کرلیا جو فرضی دستاویزات اور سرٹیفکیٹ ڈاکٹومنٹ تیار کرتے ہوئے ان اراضیات یہ ناجائز قبضہ کرنا چاہتے تھے ۔ پولیس نے انہیں بے نقاب کردیا ۔ اور ان کے قبضہ سے 1921 کے اسٹامپس پیپرس 655 ربر اسٹامپس اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔