فرضی بینک عہدیدار کی دھوکہ دہی ایک شخص دو لاکھ روپئے سے محروم

میدک 26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ایک موظف اگریکلچرل ایکسٹیشن آفیسر جناب ایم اے وہاب کے اکاؤنٹ سے ایک نامعلوم فرد نے اپنے آپ کو بینک عہدیدار سدھیر کمار نام بتلاتے ہوئے ATM اور دیگر تفصیلات ذریعہ فون معلوم کرتے ہوئے دو لاکھ روپئے نکالئے ۔ جناب وہاب نے کہا کہ 24 مارچ کو تمام تفصیلات بتلائے‘ سدھیر کمار نے حیدرآباد ایس بی ایچ ہیڈ آفس گن فاؤنڈری سے کال کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا ۔ انہوں نے میدک پولیس اسٹیشن میں اپنی درخواست کے ذریعہ شکایت کی کہ اور اپنے کھاتے میں موجود 28 ہزار ڈرا کرلیئے اور اپنا ATM منسوخ کر لیئے ۔ پولیس میدک مصروف تحقیقات ہے ۔