فرضی بلز کا دھوکہ ‘ جی ایچ ایم سی کے مزید 7 اسسٹنٹ انجینئرس گرفتار

حیدرآباد۔ 22 جون (سیاست نیوز) نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپئے کے فرضی بلز داخل کرتے ہوئے دھوکہ دہی میں ملوث جی ایچ ایم سی کے مزید 7 اسسٹنٹ انجینئرس (اے ای) کو سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ جاریہ سال اپریل جی ایچ ایم سی کے سنٹرل زون سے وابستہ 27 کنٹراکٹرس جنہوں نے جی ایچ ایم سی کے اسسٹنٹ انجینئرس کی مدد سے نالوں کی صفائی کے فرضی بلز داخل کرتے ہوئے ایک کروڑ 80 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کی تھی۔ سی سی ایس پولیس نے سابق میں 12 اسسٹنٹ انجینئرس کو گرفتار کیا تھا اور آج اس کیس میں مطلوب 7 عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔