فرضی این او سی کے ذریعہ ایجوکیشن سوسائٹی کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : فرضی این او سی کے ذریعہ ایجوکیشن سوسائٹی کو دھوکہ دینے والے سابق وقف بورڈ ملازم کو ٹپہ چبوترہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سب انسپکٹر ٹپہ چبوترہ مسٹر کنڈل نے بتایا محبوب کالونی علاقہ کے ساکن پی خواجہ شفیع کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اقراء ایجوکیشنل سوسائٹی کو شفیع نے دھوکہ دیا ۔ فرضی این او سی بناکر گذشتہ 10 سال سے یہ شخص دھوکہ دے رہا تھا جو ریٹائرمنٹ کے وقت تک بھی سوسائٹی کا ذمہ دار رہا ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ سوسائٹی کے دیگر اراکین نے قانون حق معلومات کے ذریعہ وقف بورڈ سے رجوع ہو کر اطلاعات حاصل کی جس کے ذریعہ حقیقت منظر عام پر آئی کہ جو این او سی شفیع اللہ نے سوسائٹی کو پیش کی تھی وہ خود انہی کی تیار کردہ فرضی تھی جب کہ وقف بورڈ نے ایسی کوئی این او سی سرکاری ملازمت میں رہتے ہوئے خانگی مصروفیت کی اجازت دیتے ہوئے جاری کی تھی ۔ پولیس نے شفیع کو جیل منتقل کردیا ۔۔