فرضی انکاونٹر میں ملوث پولیس عہدیداروں کو معطل کرنے کا مطالبہ

عادل آباد /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل اور نلگنڈہ اضلاع کے درمیان فرضی انکاونٹر میں ملوث پولیس اہلکاروں کو ان کی خدمات سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقر عادل آباد کے سیاسی سماجی تنظیموں کے قائدین کی جانب سے جوائنٹ کلکٹر کو ایک تحریری یادداشت پے کی گئی جس میں مزید مطالبہ کرتے ہوئے انکاونٹر میں ہلاک 5 مسلم نوجوانوں کے ورثاء کو فی کس دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا جاری کرنے کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا جہاں ایک طرف کیا گیا وہیں دوسری طرف انکاونٹر واقعہ کی تحقیقات سی بی آئی کے ذریعہ کراتے ہوئے حقیقت کو منظر عام پر لانے اور خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔