حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) فرسٹ لانسر کے علاقہ بھولا نگر میں کل رات پیش آئی قتل کی سنگین واردات میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ربانی اور شفیع میں مبینہ طور پر آپسی دشمنی چل رہی تھی اور سابق میں ان دونوں گروپس میں جھگڑا بھی ہوا تھا ۔ سب انسپکٹر پولیس مسٹر روی کمار کے مطابق پولیس نے ربانی اور دیگر دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ربانی پر سابق میں شفیع اور اس کے بھائی نے حملہ کیاتھا اور ربانی کی شکایت پر شفیع اور اس کے بھائی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔ اس مقدہ کے بعد دونوں میں دشمنی بڑھ گئی تھی کل شفیع اپنے ساتھی نعیم کے مکان کے قریب تھا کہ ربانی اور اس کے دو ساتھیوں نے مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے نعیم خاں کا قتل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔