فرانس کی کارولینا گارشیا نے تیان جن اوپن ٹائٹل جیت لیا

بیجنگ۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی اور عالمی نمبر 16 کارولینا گارشیا نے آج تیان جن اوپن ٹینس کے فائنل مقابلہ میں چیک ریپبلک کھلاڑی کارولینا پلسکوا کو 6-3، (9/7)، 7-6 سے شکست دے کر یہ کپ پر اپنا قبضہ جما لیا۔ 24 سالہ گارشیا جو تیان جن کی دوسری سیڈ شمار کی جاتی ہے۔ 2017ء میں اپنی کامیابی کا آغاز کیا تھا اور WTA فائنل میں ووہان اور بیجنگ کے ٹائٹلز کو جیتا تھا لیکن اس سال ان کی کارکردگی چائنا اوپن میں کسی قدر کمزور رہی کیونکہ وہ پہلے بیلا روس کی سہا لنکا کے ہاتھوں 6-0 سے شکست کھا چکی تھی۔ں۔ تیان جن خطاب گارشیا کے کیریئر کا چھٹا خطاب ہے۔