فرانس پہلے مقام پر،جرمنی اور ارجنٹیناٹاپ 10 سے باہر

پیرس۔17 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)فیفا عالمی درجہ بندی میں ورلڈ کپ کی فاتح فرانس کی ٹیم نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔روس میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2018ئ￿ میں ناقص کارکردگی پر جرمنی اور ارجنٹینا ٹاپ 10 سے باہر ہو گئی ہیں۔فیفا ورلڈ کپ 2018 میں دفاعی چیمپیئن کی حیثیت سے شرکت کرنے والی جرمنی کی ٹیم ناک آوٹ راونڈ میں رسائی حاصل نہیں کر پائی تھی۔جرمنی 14 درجے تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور ارجنٹیناکی ٹیم بھی تنزلی کے ساتھ 11ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ٹاپ 5 ٹیموں میں بالترتیب عالمی چمپیئن فرانس، بیلجیم، برازیل، ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا اور یوراگوئے شامل ہیں۔ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی انگلش ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔پرتگال 7ویں، سوئٹزر لینڈ 8ویں، ا سپین 9ویں اور ڈنمارک 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے روس کی ٹیم 21 درجے ترقی کے ساتھ 49 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ گروپ مرحلے میں باہر ہونے والی مصری ٹیم 20 درجے تنزلی کے ساتھ 65 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔یادرہے کہ ورلڈ کپ میں پرتگال کے کرسٹیانورونالڈو اور ارجنٹینا کے لیونل میس سے بہتر مظاہروں کی امید کی گئی تھی لیکن یہ اسٹارکھلاڑی توقعات پر پورا نہیں اترسکے اور انکی ٹیموں کو بھی عالمی ایونٹ میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔