فرانس اور لبنان کی اسلحہ معاملت

ریاض، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس اور لبنان کے درمیان سعودی عرب کی جانب سے مہیا کردہ تین ارب ڈالرز مالیت کی رقم سے اسلحے اور فوجی ساز و سامان کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے حکام نے یہاں سعودی دارالحکومت میں معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر سعودی حکام بھی موجود تھے۔ اس معاہدہ کے تحت فرانس لبنانی فوج کیلئے تین ارب ڈالرز مالیت کا اسلحہ اور دوسرا فوجی ساز و سامان مہیا کرے گا تاکہ وہ پڑوسی ملک شام کے جنگجوؤں کا مقابلہ کر سکے۔