فرانس اور جاپان کی کامیابی

لندن۔ 17اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال یوئیفا نیشنز لیگ میں ورلڈ چیمپئن فرانس نے جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، برابر میچ کا فیصلہ 80 ویں منٹ کی پنلٹی پر ہوا۔ علاوہ ازیں دوستانہ میچ میں جاپان نے یوراگوئے کو حیران کن شکست دے دی۔ نیشنز لیگ گروپ اے ون میں فٹبال چیمپئن فرانس اور جرمنی مدمقابل ہوئے۔ جرمن کھلاڑی کروز نے 14 ویں منٹ میں گول کر کے برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ موجودہ چیمپئن ٹیم کے گریزمین نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ مساوی اسکور نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ 80 ویں منٹ پر گریزمین کی پنلٹی نے فتح دلائی۔ دوستانہ میچ میں برازیل نے ارجنٹینا کو انجری ٹائم میں گول کر کے بمشکل فتح سمیٹی۔ گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے اسپین کو 3-2 سے شکست دی۔ایونٹ کے دیگر میچزمیں بوسنیا ہرزیگووینا نے شمالی آئرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی۔