فرانسیسی سیاست دانوں کے دہشت گردی کے دعوؤں کی بناء پر قطر کا مقدمہ

دوحہ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر دائیں بازو کے فرانسیسی سیاستدانوں پر مقدمہ دائر کررہا ہے جو قطر کو بدنام کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس کے تمام شہری خلیجی امارات کو دہشت گردی سے مربوط کررہے ہیں۔ شارلی ہیبڈو مہلک حملہ کے بعد اس قسم کا پروپگنڈہ جاری ہے۔ ایک غیرمعمولی قانونی کارروائی میں جو قطر کی جانب سے غیرملکی افراد کے خلاف کئی گئی ہے، قطر نے فلورین فلیپون نائب صدر نیشنل فرنٹ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ فرانسیسی عدالت میں دائر کردیا ہے۔ قانونی کارروائی کی توثیق دوحہ سے جاری ایک بیا ن میں بھی کی گئی ہے۔