فرائیڈ چکن ونگز

اجزاء:  چکن ونگز آدھا کیلو، کوکنگ آئیل حسب ضرورت، لیموں کا رس تقریباً دو چمچ، مرچیں دیڑھ کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ، لہسن اور ادرک کا پانی دو چائے کے چمچ، اجوائن چٹکی بھر، تِل ایک چائے کا چمچ، بریڈ کرمبز ایک کپ، انڈے دو عدد۔
طریقہ:  ونگز کو اچھی طرح دھولیں تاکہ ان پر پَر نہ لگے رہ جائیں۔ بعد ازاں تِل بریڈ کرمبز اور انڈے کے علاوہ تمام مسالہ جات لگاکر تقریباً دو سے اڑھائی گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں۔ اچھی طرح میرینٹ ہوجائیں تو چولہے پر چڑھاکر کچھ دیر تک پکالیں۔ اس کے بعد اُتارکر ٹھنڈا کرلیں اور ایک ایک کرکے انڈے میں ڈبونے کے بعد بریڈ کرمبز لگاکر رکھتی جائیں۔ آخر میں سب ونگز کے اُوپر تِل چھڑک دیں اور کڑاہی میں ڈال کر فرائی کرلیں۔ مزیدار چکن ونگز تیار ہیں۔