فرائڈ فش

اجزاء : مچھلی ایک کلو دہی چار کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ ، لال مرچ پاوڈر ایک کھانے کا چمچہ فش مسالہ ایک بیکٹ لہسن ادرک پیسٹ دوکھانے کے چمچے ، سرکہ ایک کھانے کا چمچہ لیموں دو عدد ، گرم مسالہ آدھا کھانے کا چمچہ تیل تلنے کیلئے ۔
ترکیب : ایک بڑے پیالے میں مچھلی کے ساتھ تمام مسالہ جات شامل کریں اور انہیں اچھی طرح مچھلی کے اوپر مل کر پانچ منٹ تک میری نیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں ۔ اس کے بعد ایک سے دو گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں ۔ پھر ایک فرائنگ پین میں آئیل گرم کرکے اس میں ایک ایک کرکے مچھلی کے ٹکڑے ڈالیں اور درمیانی آنچ پر فرائی کرلیں۔ فرائیڈ فش تیار ہے ، ڈبل روٹی اور سوس کے ہمراہ پیش کریں ۔