لندن۔18جون (سیاست ڈاٹ کام( پاکستانی ٹیم کے نئے اور دھماکو اوپنر فخر زمان کے بھائی عارف زمان نے کہا کہ فخر کو کرکٹ کھیلنے پر باپ اور بڑے بھائیوں سے بڑی مار پڑتی تھی تاہم وہ پھر بھی چھپ چھپ کر کرکٹ کھیلتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف فائنل دیکھنے کیلئے مردان کے قریب ان کے گاوں کیتلان بازار میں گاوں والوں نے مل کر میچ دیکھنے کیلئے خصوصی اہتمام کیا ہے ،انھوں نے کہا کہ پورا گاوں دعاگو ہے کہ فخر سمیت پاکستان کے تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔