فخر زماں کی دوسرے ٹسٹ میں شمولیت!

لندن۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام)مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کے زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہو جانے کے بعد جارحانہ اوپنرز فخر زمان کیلئے یکم جون کو ہیڈنگلے میں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں کیریئر کے آغاز اور ٹسٹ کیپ ملنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم بائیں کلائی میں فریکچر کے سبب پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی کے معاملے میں سلیکشن کمیٹی پر واضح کیا ہے کہ پاکستان سے کوئی متبادل کھلاڑی بھجوانے کی ضرورت نہیں۔ پاکستانی ٹیم کے ذرائع کے بموجب فخر زمان کی تیاریاں مکمل ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو 13 ونڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے 28 سالہ فخر زمان پاکستان کے 232 ویں ٹسٹ کرکٹر بن جائیں گے۔