فخر زمان کو اپنی ٹیم کیلئے خطرہ بننے نہ دیں:شعیب اختر

لاہور ۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ فخر زمان مخالف ٹیم کیلئے تو خطرناک ہے ہی لیکن اپنی ٹیم کیلئے اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے کیونکہ وہ گیند کو دیکھتے ہی بیٹ گھما دیتے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین بڑے اسٹروکس کے سبب حریف کیلئے خطرے کی علامت ہے جو دس سے پندرہ اوورز میں پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کردیتے ہیں لیکن اس کا جلد آؤٹ ہو جانا پاکستان کیلئے خطرہ بن جاتا ہے۔شعیب نے مزید کہا کہ چونکہ حریف ٹیمیں فخرزمان کی تیکنیک کو جان چکی ہیں لہٰذا اب ان کی خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی وکٹ کے گرتے ہی پاکستانی ٹیم دباؤ میں آجاتی ہے اور رنزکی رفتار میں کمی کے ساتھ حریف ٹیم کو بڑا ہدف نہیں دیا جا سکتا ہے۔