فخر بڑے مقابلے کے کھلاڑی:سرفراز

ہرارے۔ 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے فخر زمان کو بڑے میچ کا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوپنر اس وقت بہترین فارم میں ہیں جو ٹیم کیلئے بھی اچھی بات ہے۔اگر وہ ایسی کارکردگی کا مسلسل مظاہرہ کریں گے تو اپنے کیریئر میں مزید بلندیوں کو چھوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے آسٹریلیا کیخلاف فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ اس سے قبل وہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی ہندوستان کے خلاف انتہائی متاثر کن کھیل پیش کر چکے ہیں۔وہ اہم مقابلوں میں ٹیم کو مایوس نہیں کرتے۔سرفراز احمد کے بموجب وہ فخر زمان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی غلطی سے رن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولروں نے ابتدائی چھ اوورز میں اچھی بولنگ کی جبکہ محمد عامر کا آخری اوورمتاثر کن رہا۔ سیریز میں فخر زمان اور شعیب ملک کا مظاہرے کافی عمدہ رہے۔زمبابوے کیخلاف ونڈے سیریز کے حوالے سے پاکستانی کپتان نے کہاکہ مخالف ٹیم سے گھریلوحالات میں سیریز آسان نہیں ہو گی اور میچوں میںٹاس اہم کردار ادا کرے گا۔دریں اثناء آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں پاکستان کے فخر زمان 44 مقامات کی لمبی چھلانگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔سیریز کے دوران کیریئر کی بہترین اننگز91 رنز بشمول 278 رنز بنانے والے فخر زمان 43 ویں نمبر سے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی 172 رنز کی اننگز کھیلنے والے آسٹریلیائی کپتان اور اوپنر ایرون فنچ 3 درجے بہتری کیساتھ پہلے مقام پر آ گئے ہیں۔ ہندوستانی اوپنر لوکیش راہول تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہی۔