دبئی ۔9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان اور عثمان صلاح الدین کو دبئی سے وطن واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے بموجب دونوں کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ دونوں کھلاڑی دو دن میں وطن واپس پہنچیں گے اور قائداعظم ٹرافی میں اپنے کھیل کو جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ سے قبل فخر نے زمبابوے کے دورہ پر ونڈے میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی لیکن ایشیا کپ میں ان کے مظاہرے انتہائی مایوس کن رہے جس کا پاکستان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔