فاونڈیشن کے ذریعہ چہرہ ترو تازہ …

موسم کی تبدیلی چہرے کیلئے بہت چیلنجنگ ہوتی ہے، کیونکہ یہی اس کا سب سے زیادہ نشانہ بنتا ہے۔ آپ درست میک اَپ کے ذریعہ پورے موسم سرما میں خود کو ترو تازہ رکھ سکتی ہیں۔
٭ اپنے چہرے کو ترو تازہ رکھنے کیلئے ایسا فاؤنڈیشن منتخب کریں جو آپ کی جِلد کے ٹون سے قریب ترین ہو۔ لہٰذا فاؤنڈیشن خریدنے سے قبل ٹسٹ کریں۔ اس کی تھوڑی سی مقدار لے کر جِلد پر لگائیں اور اسے سیٹ ہونے کے لئے دو منٹ دیں۔٭ اس کے بعد قدرتی روشنی میں اس کا رزلٹ دیکھیں۔ اگر آپ کو بوتل میں درست میچ مل جائے، تب بھی ٹیسٹنگ ضروری ہے، کیونکہ ہماری جِلد میں قدرتی طور پر ایسڈ ہوتا ہے جس سے فاؤنڈیشن کے لئے ٹون میں فرق پڑسکتا ہے۔ اگر آپ کی جِلد خشک ہوجاتی ہے تو ایسا فاؤنڈیشن لگائیں جو جِلد کو نمی بھی دیتا ہو۔ ٭ موئسچرائزر آپ کے میک اَپ کا ایک اہم ترین جزو ہونا چاہئے۔ جِلد کو نمی ملتی رہے گی تو یہ خشک ہونے اور کٹنے پھٹنے سے محفوظ رہے گی۔ ٭  اور اب آپ انگلیوں کی مدد سے فاؤنڈیشن لگائیں۔ ہدف کے طور پر اتنی مقدار لیں کہ آسانی سے پورے چہرے پر لگ جائے۔ اس سے چہرہ  تروتازہ اور صحت مند لگے گا  ۔