فاصلاتی تعلیم میں داخلہ کیلئے درخواستیں مطلوب

یلاریڈی /7 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے اہلیتی امتحان تحریر کرنے کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ کوآرڈینیٹر مسٹر سری راجو نے مزید بتایا کہ 11 جولائی سے پہلے اے پی آن لائین کے ذریعہ خواہشمند افراد اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ 18 سال مکمل کرنے والے افراد اس اہلیتی امتحان کیلئے اہل ہوں گے ۔ اہلیتی امتحان 20 جولائی صبح دس بجے سے آغاز کیا جائے گا ۔تعلیم جاری رکھنے کیلئے خواہشمند افراد اس بہترین موقع سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔