فاسٹ بولر عمر گل پاکستان سوپر لیگ سے آؤٹ

لاہور۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عمر گل پاکستان سپرلیگ سے آوٹ ہوگئے۔ عمر گل پشاور زلمی کیخلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے، وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا ہے۔ دبئی سے ذرائع کے مطابق عمر گل کی آئندہ ایک ہفتے تک کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں اور وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

پلے کے بیٹے کو 13 سال کی قید کی سزا
برازیلیا۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے سابق فٹبالر پلے کے بیٹے ایڈنہو نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ وہ منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا کم ہونے کے باوجود 13 برس جیل میں گزاریں گے۔انہیں 2014  میں33 برس قید کی سزا ہوئی تھی تاہم انہوں نے ایک دن بھی جیل میں نہیں گزارا۔عدالت نے متعدد اپیلوں کے بعد ان کی سزا میں 12 برس اور10 ماہ کی کمی کی تھی لیکن انہیں ہر صورت جیل میں 13 سال گزارنا ہوں گے۔