فاریسٹ آفیسرمعطل تساہلی کا شاخسانہ

عادل آباد۔/9 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع عادل آباد کے Pembi ڈپٹی رینج آفیسر فارسٹ حفیظ الدین کو اپنی خدمات میں کوتاہی کرنے کی بنا پر انہیں ان کی خدمات سے معطل کردیا گیا۔ کل شام چیف کنزرویٹر آف فارسٹ نے میڈیا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 31 ڈسمبر کو نیل گائے گوشت میں ملوث جی پرکاش کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز کیا گیا۔ جبکہ دو دن قبل ایک اور شیر کا چمڑا بھی برآمد ہوا جو 25 لاکھ میں فروخت کیا جارہا تھا۔ جی پرکاش جانوروں کے شکار کا ماہر بتایا گیا۔ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کے ذریعہ تمام واقعات کی تحقیقات کرانے کے بعد حفیظ الدین کو ان کی خدمات سے معطل کردیا گیا۔