فاروق عبداللہ جے کے سی اے کے صدر برقرار

سرینگر ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فاروق عبداللہ آج پھر ایک مرتبہ جموں و کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہیکہ فاروق عبداللہ تین برس کی میعاد کیلئے پھر ایک مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں حالانکہ 76 سالہ عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ ایک اور میعاد بحیثیت صدر مکمل کرنے کے خواہاں نہیں ہیںبلکہ کوئی اور عہدیدار صدارت کی ذمہ داریاں نبھائے۔