حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ کے ایک فارم ہاوز پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کرلیا جو قمار بازی میں ملوث تھے ۔ کندکور پولیس اس کارروائی کو بڑی کارروائی سمجھتی ہے پولیس نے اس فارم ہاوز سے 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپئے ضبط کرلئے اور اصل سرغنہ آرگنائزر 47 سالہ مدھو سدن ریڈی ساکن حیدرگوڑہ 68 سالہ کرشنا ریڈی 62 سالہ وینکٹ ریڈی 71 سالہ اے نرسمہا ریڈی 52 سالہ ایم رام ریڈی 40 سالہ منوہر 71 سالہ پربھاکر ریڈی 48 سالہ رام ریڈی 46 سالہ سریندر ریڈی 47 سالہ آر رام ریڈی 39 سالہ رویندر سنگھ 67 سالہ موہن ریڈی اور 65 سالہ کرشنا ریڈی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بھاری رقم کے علاوہ ان کے قبضہ سے 16 سیل فون بھی ضبط کرلئے ۔ مدھو سدن ریڈی جو حیدر گوڑہ علاقہ کا ساکن شہر میں پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے فارم ہاوز میں قمار بازی کا ٹھکانہ چلا رہا تھا اور آسان انداز سے پیسہ بٹورنے کیلئے اس نے یہ کاروبار شروع کیا تھا ۔