فارم ہاؤز پردھاوا ، سیاسی کارکن گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 جون ۔ ( سیاست نیوز) بالانگر زون کے اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک فارم ہاؤز پر دھاوا کیا جہاں پر غیرقانونی طورپر قماربازی جاری تھی ۔ اس دھاوے میں ایس او ٹی نے چند سیاسی قائدین جن کی شناخت آدی ریڈی موہن ریڈی ،میڑچل کے رام ریڈی ، جگن ریڈی کے حیثیت سے کی گئی ہے ان کے علاوہ دیگر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 26 ہزار نقد رقم ، دو کاریں ، موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔