حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے اشتراک سے تین ملٹی نیشنل کمپنیوں نے نوجوانان متلاشیان روزگار گریجویٹ کے لیے ہفتہ 4 مارچ کو صبح 9 تا ایک بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ۔ ایک کمپنی فارمیسی گریجویٹ کو ہائر کرنے والی ہے ۔ بی فارمیسی ، بی کام ، بی ایس سی ، بی اے امیدوار اپنے سی وی اور آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ شرکت کریں ۔۔