لندن، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے برٹش گراں پری ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ گزشتہ روز ٹاپ پول پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔ رواں سیزن میں ہملٹن کی یہ پانچویں کامیابی ہے۔ ڈرائیور چمپئن شپ میں اُن کے اصل حریف اور ٹیم کے رکن نیکو روز برگ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہملٹن اور روزبرگ مرسیڈیز ٹیم کے رکن ہیں۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے روز برگ چوتھی پوزیشن پر رہے۔ ایک اور جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل تیسری پوزیشن حاصل کر سکے۔ ڈرائیور چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ہملٹن کو روز برگ پر اب سترہ پوائنٹس کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔