فارمرس کوآرڈنیشن کمیٹیاں قائم کرنے حکومت کا اعلان

ہر ریونیو ولیج میں پندرہ رکنی کمیٹی کے قیام پر غور۔ وزیر زراعت سرینواس ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ /31 اگست (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے ہر ریونیو ولیج میں پندرہ رکنی فارمرس کوآرڈنیشن کمیٹیاں قائم کرنے اعلان کیا ہے جس کے صدر ایک کوآرڈینیٹر ہوں گے تاکہ زرعی سرگرمیوں کی نگرانی کی جاسکے۔ وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ منڈل اور ڈیویژن سطح کے اگریکلچرل آفیسرس کے لئے ٹریننگ پروگرام کے موقع پر میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوآرڈنیشن کمیٹیاں یکم تا /9 ستمبر بنائی جائیں گی اور گاؤں کے تمام کسان اس کے ارکان ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 24 رکنی منڈل لیول کوآرڈینیشن کمیٹی اور ولیج کوآرڈینیشن کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا ۔ جس کا انتخاب ڈسٹرکٹ کلکٹرکی جانب سے وزیر کے مشورہ پر کیا جائے گا ۔ ہر وزیر ایک یا دو تا تین اضلاع کے لئے انچارج ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کوآرڈنیشن کمیٹیاں زرعی سرگرمیوں اور زراعت سے متعلق امور میں کسانوں کی مدد کریں گی ۔ اس کے علاوہ بیج ، کھاد کی تقسیم میں مدد کرنے کے علاوہ حکومت کے پروگرامس بھی ان کمیٹیوں کے ذریعہ روبہ عمل لائے جائیں گے ۔