میدک۔یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی پدما دیویندر ریڈی نے میدک منڈل کے حویلی گھن پور واقع فارسٹ نرسری کا اچانک معائنہ کیا ۔ انہوں نے نرسری میں پودوں کی افزائش کے کاموں میں تساہلی سست روی اختیار کرنے پر فارسٹ عہدیداروں پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ فارسٹ عہدیداروں کو چاہیئے کہ ریاستی وزیراعلیٰ کے خصوصی پروگرام’’ پرہنتا ہارم‘‘ کو کامیابی سے ہمکنار کرنا جنگلاتی عہدیداروں کا فرض ہے ۔ شریمتی پدما نے میدک کے فارسٹ آفیسروں کی جانب سے نرسری پر غفلت برتنے کا وزیراعلیٰ کے علم میں لانے کی دھمکی دی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر دیہات کو پودوں کی افزائش کیلئے 40ہزار پودے سربراہ کررہی ہے ۔