فاتح کھلاڑیوں کو بی سی سی آئی کا نقد انعام

ممبئی۔ 28 مارچ (ای ۔میل) آسٹریلیا کے خلاف تاریخ ساز کامیابی اور ٹسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام برقرار رکھنے پر بی سی سی آئی نے نہ صرف ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی بلکہ فاتح کھلاڑیوں کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی کردیا ہے۔ ہندوستان نے 2016-17ء ہوم سیریز کی تمام سیریزوں میں فتوحات حاصل کی ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف تاریخی 2-1 کی کامیابی حاصل کی ہے جس پر بورڈ نے کھلاڑیوں اور دیگر عملہ کے لئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے جبکہ ہیڈ کوچ کو 25 لاکھ روپئے اور معاون عملہ کو فی کس 15 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرے انگلش ٹیم سے باہر
لندن  ۔ 28مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اینڈی مرے کے آئندہ ماہ فرانس کے خلاف ڈیوس کپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی نمائندگی نہ کرنے کی تصدیق ہوگئی۔ وہ اس وقت کہنی کے زخم  کے باعث بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ کپتان لیون اسمتھ سات تا نو اپریل  ٹینس ٹائی کیلئے آج  ٹیم کا اعلان کردیا  ہے جس میں عالمی نمبر ایک مرے شامل نہیں ہیں۔