فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت

ماسکو۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اورماسکو شہر میں بنائے گئے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر پر اب مکمل سناٹا ہے۔ بلیک میں ٹکٹ بیچنے والے سیمی فائنل سے پہلے تک تو اپنے ٹکٹ بلیک کرکے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن اس کے بعد فیفا کی کارروائی کی بدولت وہ بھی محتاط ہوگئے اور چھپ چھپا کے اپنے ٹکٹ فروخت کئے۔فرانس اور کروشیاکے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل اتوارکو ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ فائنل دیکھنے کیلئے کروشیا اور اسپین کے تماشائیوں کی بڑی تعداد ماسکو پہنچ چکی ہے۔ملک کے دیگر شہروں سے بھی شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر امکان ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں ہونیوالے انگلینڈ اور بلجیم کے تیسرے میچ کے بعد بھی شائقین کی بڑی تعداد ماسکو پہنچے گی۔