فائنل کراچی میں کروانے کیلئے سخت انتظامات کا اعلان

کراچی۔23 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان سوپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریوں کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ، چیئرمین پی سی بی اور سندھ کے چیف منسٹر نے بھی کمر کس لی چیف منسٹر ہاؤس میں اہم ملاقات کے دوران فائنل کے کراچی میں انعقاد،میچ کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر غورکیا گیا،کرکٹرز کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لانے کیلئے بلٹ پروف گاڑیوںکی فراہمی اور نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کا بھی فیصلہ ہو گیا۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ شہر میں فیصلہ کن مقابلے کو تاریخی انداز سے کامیاب بنایا جائے گا، عوام اہم میچوں کیلئے بیتاب اور ہم بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے خواہاں ہیں۔