فائنل میں دہلی کو شکست ، بنگال نے کوچ بہار ٹروفی جیت لی

نئی دہلی ۔ /22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوربھ سنگھ کی ناقابل یقینی حد تک بہترین بیٹنگ اور 196 رن کی مدد سے بنگال انڈر 19 نے دہلی کے مقابلہ شاندار فتح کے ساتھ کوچ بہار ٹروفی پر قبضہ کرلیا ۔ بنگال کو پہلی اننگز کی سبقت کی بدولت یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ دہلی کولٹس اپنی پہلی اننگز میں 314 رن بناسکی جس کے جواب میں بنگال نے  393 رن بنالیا تھا ۔ سوربھ اور کنشک سیٹھ (91) نے چھٹویں وکٹ کی رفاقت میں 182 رن بنایا ۔ ان دونوں نے فیروز شاہ کوٹلہ کے سست پچ پر بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے میزبانوں کو پسپا کردیا ۔ اگرچہ وہ ایک مرحلہ پر چھ وکٹ کے نقصان سے 180 رن کے مجموعی اسکور پر لڑکھڑا گئی تھی ۔ محمد عرفان انصاری کی قیادت میں بنگال کولٹس نے 19 سال بعد پہلی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ 1997-98 ء میں اس ٹروفی پر فتح حاصل کی تھی ۔ اُس وقت کی ٹیم میں دوسروں کے علاوہ لکشمی رتن شکلا اور شیو ساگر سنگھ بھی شامل تھے ۔