قاہرہ ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)قاہرہ میں ایک چیک پوائنٹ پر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کردی ۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بندوق برداروں نے دو روز قبل ایک فوجی بس پر حملہ کیا تھا اور یہ حملہ دو روز بعد کیا گیا جن کا نشانہ سکیورٹی افواج ہے ۔ یہ سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب فوج نے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو اقتدار سے گزشتہ جولائی میں معزول کردیا تھا ۔ چیک پوائنٹ پر فائرنگ میں پانچ مصری فوجی ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔