ـآزادانہ و منصفانہ انتخابات کیلئے اقدامات کی ہدایت

آبزرور ریاستی حکومت ابھیلاش بھٹ کا دورہ نظام آباد ، کلکٹر اور عہدیداروں سے تبادلہ خیال
نظا م آباد :24 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پریشد ، منڈل پریشد انتخابات کے انعقاد کیلئے اقدامات کرنے کی ریاستی حکومت کی آبزرورابھیلاش بھٹ نظام آباد کے دورہ کے موقع پرضلع کلکٹر رام موہن رائو کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رائے دہندگان، حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے اقدامات کرنے اور آزادانہ و منصفانہ طور پر انعقاد کیلئے اقدامات کرنے کی انتخابات کے موقع پر روپئے اور شراب کی تقسیم پر سختی کے ساتھ نظر رکھنے اور اس خصوص میں ضلع کی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے اور گاڑیوں پر نظر رکھتے ہوئے تنقیح کرنے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لنے والے امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق نشانات منظور کرنے کی اور کسی قسم کی غلطیاں ہونے نہ دیا جائے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع پریشد امیدواروں کے بیالٹ پیپر طباعت پر مکمل طور پر نظر رکھنے اور پولنگ اسٹیشنوں پر نگاہ رکھنے اور ان پولنگ اسٹیشنوں پر ویڈیو گرافی کرانے کی ہدایت دی ۔آئی جی ابھیلاش بھٹ نظام آباد پہنچنے پر پولیس کمشنر کارتیکیا ضلع کلکٹر رام موہن رائو نے ان کا خیر مقدم کیا او راس خصوص میں پولیس کمشنر ، ضلع کلکٹر سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے انہیں واقف کراتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں ضلع پریشد 100 اور منڈل پریشد نشستوں کیلئے انتخابات ہورہے ہیں اور پرچہ نامزدگی حاصل کی جارہی ہے دوسرے مرحلہ میں بودھن ڈیویژن اور تیسرے مرحلہ میں آرمور ڈیویژن میں انتخابات ہوں گے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نظام آباد رینج مسٹر شیو شنکر ریڈی نے پولیس کی جانب سے انجام دئیے جانے والے منصوبہ بندی کے بارے میں واقف کروایا ۔ بعدازاں آئی جی نے نظام آباد منڈل پریشد میں جاری پرچہ نامزدگی کے عمل کا بھی کلکٹر کے ہمراہ جائزہ لیا ۔