دبئی 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)این آر آئیز جن کے پاس فاضل رقم موجود ہے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں درست انفراسٹرکچر کی تلاش ہے ۔ دبئی کے ایک ہندوستانی نژاد تاجر نے کہا کہ نئی حکومت ہند اس کا انتظام کرسکتی ہے ۔ صدر انڈین بزنس اینڈ پروفیشنل کونسل پارس شہداد پوری نے کہا کہ این آر آئی طبقہ دبئی میں نریندر مودی کے وزیر اعظم ہندوستان بننے پر پرجوش ہے اور امید کرتا ہے کہ ہندوستان میں درست انفراسٹرکچر حاصل ہونے پر این آر آئیز کی کثیر تعداد سرمایہ کاری کرے گی۔ متحدہ عرب امارات بحیثیت مجموعی ہندوستان سے عظیم توقعات رکھتا ہے کیونکہ اس کے ہندوستان کے ساتھ تاریخی روابط ہیں ۔ ان کا احساس ہے کہ ہندوستان کو چین پر فوقیت حاصل ہے ۔