غیر مقامی مزدوروں کی چھان بین

چیہ ڈنڈی /28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیہ ڈنڈی منڈل ارنا کنڈہ کی سرحد پر پرانہیتا چیورلہ پراجکٹ کے تعمیراتی کاموں شریک مزدور جو کہ میاکس کمپنی کے تحت کام کر رہے ہیں، ان کی تفصیلات کی جانکاری کے لئے سی آئی ستیہ نارائنا کی زیر قیادت 5 منڈلوں میں سب انسپکٹران نے پوری طرح سے چھان بین شروع کی ہے۔ اس کمپنی میں نیپال کے علاوہ دیگر ریاستوں کے متوطن مزدور کام کر رہے ہیں۔ اسی دوران چیہ ڈنڈی رائس مل گملا پور کی سرحد پر بھی کام کر رہے کمپنی کے مزدوروں کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مزدوروں کی تصاویر اور ان کے آبائی مقامات کے پتوں کے کاغذات کے ساتھ ان کے شناختی کارڈس بنائے جا رہے ہیں۔ اس دوران غیر قانونی و غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی نشاندہی کی جاکر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انسپکٹران ریاض پاشاہ، پرمود ریڈی، راجندر پرساد، بھاسکر راؤ، کرشنا وغیرہ نے تفصیلات سے واقف کروایا۔