غیر معیاری سڑکوں کی تعمیر پر کانگریس کا احتجاج

کریم نگرمیںبدعنوان کنٹراکٹرس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کریم نگر ۔ 28 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر میں روبہ عمل سڑکوں کے توسیعی اور تعمیری کام ‘ دیگر ترقیاتی کام انتہائی غیر معیاری ہونے کا الزام لگاتے آر اینڈ بی محکمہ کے روبرو کانگریس کے زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مستقر کریم نگر کانگریس صدر کے راج شیکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر اینڈ بی کی سڑکوں اور دیگر کاموں میں معیار کو باقی نہیں رکھا جا رہا ہے ۔ شہر کے میئر رویندر سنگھ نے بھی قبول کیا ہے ۔ چنانچہ اس تعلق سے ای ایس سی کو ٹیلی فون کے ذریعہ شکایت کی جاچکی ہے ۔ اس کے ساتھ اخبارات میں خبروں کی بھی اشاعت ہوئی ہے ۔ مقامی رکن اسمبلی کنٹراکٹرس سے مفاہمت کر کے محض کمیشن کے حصول کے لئے خاموشی اختیار کرلینے کی وجہ سے عوامی فنڈ کی بربادی ہو رہی ہے ۔ ہم کانگریس پارٹی کی جانب سے سخت مذمت کر رہے ہیں ۔ فوری اس معاملے کی ویجلینس کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے ۔ شہر میں ڈرینج ڈیوائیڈر کی تعمیر بھی معمولی دھکے سے منہدم ہوجائیں گے ۔ اس طرح سے تعمیر کی جا رہی ہے ۔ سمنٹ روڈ پر بھی ڈانبر ڈالے جانے سے اندرون ہفتہ کنکریاں دکھائی دے رہے ہیں ۔ صاف ظاہر ہے کہ اس طرح کے غیر معیاری تعمیرات پر کنٹراکٹرس کی بدعنوانی کی حوصلہ افزائی کے پیچھے سیاسی قائدین کی سرپرستی ہے ۔ اسی لئے محکمہ تعمیرات انجان ہے۔ حالانکہ بدعنوان کنٹراکٹر کا نام بلیک لسٹ میں لگایا جانا چاہئے ۔ ان کے پاس سے فنڈز کی وصولی کی جانی چاہئے ۔ متعلقہ عہدیداروں کو فوری برطرف کر دینا چاہئے ۔ کانگریس کی طرف سے مطالبہ کیا جارہاہے ۔ اس احتجاجی مظاہرے پی سی سی ترجمان گوگیلا جے سری پی سی سی سکریٹری محمد عبد الصمدنواب ‘ روی تاج ایم سرینواس سید عقیل ایس پرساد ‘ بی کشن ‘ پونم سرینواس‘ دتو سنگھ ‘ رحمن رمیش ‘ نہال احمد‘ ستیش و یاساگر ‘ اے سرینواس ‘ سرینواس گوڑ ‘ چاند پاشاہ وغیرہ شریک تھے ۔