اوٹکور یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند اوٹکور یونٹ کی جانب سے اگادی تہوار کے موقع پر غیر مسلم برادران وطن میں اگادی تہوار کے موقع پر اگادی مبارک کارڈ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ جناب محمد کاظم حسین امیر مقامی جماعت اسلامی ، جناب محمد منظور احمد ، جناب محمد جاوید امرچنتہ ، جناب امتیاز نگری ، جناب عبدالرشید صدر ایس آئی او جناب اسحاق ٹیچر ، محمد اشفاق ، جناب صدام حسین سکریٹری ایس آئی او نے کہا کہ غیر مسلم برادران وطن کے ساتھ جماعت اسلامی بہتر تعلقات قائم رکھتے ہوئے ان کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہتی ہے ۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی کانگریس ، جناب اروند کمار سابقہ رکن زیڈ پی ٹی سی ، جناب بھاسکر سرپنچ ، جناب ڈی ہنمنتو قائد بی جے پی ، مسٹر راملو ٹیچر ، مسٹر آشنا صدر آر ایس ایس یونٹ اوٹکور ، جناب کیشور راؤ کھتری جوائنٹ سکریٹری آر ایس ایس اوٹکور مسٹر ایم بالریڈی سابقہ سرپنچ تلگودیشم ، مسٹر ایم شیکھر ریڈی ٹی آر ایس قائد ، مسٹر مدوگار شنکر صدر لوک ستھا پارٹی ، مسٹر کے سمپت کمار ایس آئی او اوٹکور ، مسٹر لکشما ریڈی پی آر ٹی یو اوٹکور مسٹر گوپال گوڑ ، تلگو پنڈت کے علاوہ یوتھ اے بی وی پی قائدین میں کروناکر ، روی ، راجو دیگر بھی اگادی کارڈزز کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی قائد کانگریس نے کہا کہ سارے مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کا اگر احترام کرنے لگیں تو کسی قسم کے فساد کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اورٹکور کے جماعت اسلامی کی جانب سے اس طرح کا ہر سال اگادی اور دیگر تہواروں کے موقع پر ہندو مسلم کی یکجہتی کی مثال کو ایک شگون اور نیک فعال قرار دیا اور مستقر اوٹکومیں جملہ 150 اگادی کے کارڈز کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔