غیر محسوب اثاثہ جات کا مقدمہ موظف فوجی بریگیڈیر کو دو سال کی سزا

نئی دہلی 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج ایک موظف بریگیڈئیر کو غیر محسوب اثاثہ جات کے مقدمہ میں دو سال کی سزا سنائی ہے ۔ سی بی آئی جج دنیش کمار سنہا نے بریگیڈیر ( ریٹائرڈ ) سمیر بارون رے کو انسداد رشوت ستانی کے مختلف دفعات کے تحت یہ سزا سنائی ۔ ان کی اہلیہ کو تاہم ثبوتوں کے فقدان کی وجہ سے بری کردیا گیا ۔

بحریہ میں آبی جہاز آئی این ایس سمترا کی کل شمولیت
چینائی 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے مشرقی آبی حدود میں اپنی نگران کار اور بحری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ میں آئی این ایس سمترا کی کل 4 ستمبر کو شمولیت عمل میں آئیگی ۔ یہ آبی جہاز ساحل پر پٹرولنگ کے فرائض انجام دیگا ۔ بحریہ سربراہ اڈمیرل آر کے دھون جمعرات کو اس آبی جہاز کو بحریہ میں شامل کرینگے ۔ وزارت دفاع کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ آئی این ایس سمترا کی مشرقی بحری کمان میں چینائی میں شمولیت عمل میں آئیگی جس سے ساحلی علاقوں میں نگرانی اور پٹرولنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ۔