کریم نگر مجلس بلدیہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
کریم نگر /4 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غیر اجازت یافتہ نلوں کے کنکشن کے خلاف سخت کارروائی کیلئے مجلس بلدیہ کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ جمعرات کی شام مئیرسردار رویندر سنگھ کی صدارت میں ان کے چیمبر میں منعقدہ اجلاس ایجنڈہ 81 نکاتی میں چار پانچ مسائل پر ارکان نے کافی مخالفت کرتے ہوئے بحث میں لینے پر انہیں بازو رکھتے ہوئے ماباقی نکات پر منظوری دے دی ۔ غیر مجاز نل کنکشن کے خلاف کارروائی جرمانہ کے ساتھ قانون کے مطابق سزا دی جانے سفارش کرنے پر قرارداد منظور کی گئی ۔ اس موقع پر پینے کے پانی کی سربراہی کے ساتھ دیگر اور مسائل پر گرماگرم بحث ہوئی ۔ موسم گرما میں پینے کے پانی کی قلت نہ ہونے پائے ۔ اس کیلئے ہر ممکنہ احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ لیکیج ہوتو فوری مرمت کی جانی ہوگی ۔ 50 ہزار روپئے کے حساب سے ایک کمپیوٹر جملہ 4 کمپیوٹر کی خریدی کے بل کی ادائیگی ایجنڈہ میں درج تھا ۔ یہ کہاں کس سے خریدا گیا اور یہ کہاں رکھے گئے واقف کروانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس پر فی الحال کمپیوٹر کی بل کی ادائیگی روک دی جائے کہتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی ۔ اس طرح بلدیہ دفتر میں فرنیچر کمپیوٹرس پرنٹرس کولرس اور دیگر اشیاء جو خریدی گئی ہیںان کی پوری تفصیلات کی فہرست تیار کرکے حوالے کرنے کیلئے قرارداد منظور کی گئی ۔ اسمارٹ سٹی کیلئے فی الحال ایم سی کے لوگو کو بدل کر نیا لوگو تیار کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ حالیہ وظیفہ پر علحدہ ہونے والے ڈی ای ای شیلم شنکر کو چھ ماہ کیلئے سوسائٹی کوآرڈینیٹر کے کنٹراکٹ طریقہ پر متعین کئے جانے کی قرارداد منظور کرلی گئی ۔ تقریباً دو گھنٹے انتہائی گرما گرم مباحث کے بعد اسٹانڈنگ کمیٹی اجلاس میں دیگر اور بھی نکات مسائل بھی زیر بحث لائے گئے لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ۔ اس اجلاس میں کمشنر کے شیشانک ایڈیشنل کمشنر ایم وینکٹیشم دیگر ارکان بی سریکانت اے علی رضا ، ایل رویندر ، ایڈلا سریتا کے پدما دیگر میونسپل عہدیداران موجود تھے ۔