یلاریڈی۔/22 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری کے رام پور گڈا تانڈا میں ناجائز طریقہ سے پوشیدہ طور پر ساگوان کے 17 لکڑی کے ٹکرے ضبط کرلئے گئے۔ ایف آر او شریمتی انورادھا نے اطلاع پر تانڈا پہنچ کر لنگم نامی شخص کی جانب سے ناجائز طور پر ساگوان کا ذخیرہ رکھنے پر اسے ضبط کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس دھاوے میں محکمہ فاریسٹ کے سیکشن آفیسر ان میں گوپال، چندراکانت، بیٹ عہدیدار شراونتی، یادگیری اور بیس کیمپ عملہ نے حصہ لیا۔ ضبط کی گئی لکڑی کی قیمت 25 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ جنگلات میں درختوں کا تحفظ آخر کب صد فیصد طریقہ سے ہوگا یہ سوچ کر تعجب ہوتا ہے۔