کریم نگر /10 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن کے حدود میں سڑکوں کے دونوں جانب غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے تجارت کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے ۔ اس طرح کے تمام غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی کیلئے ضلع ٹاون پلاننگ نے منصوبہ بند اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ شہر میں مختلف مقامات پر جہاں عوام کی آمد و رفت میں خلل پڑ رہا ہو وہاں کی نشاندہی کرتے ہوئے غیر مجاز قبضہ داروں کو ہٹادینے کیلئے رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کی دی گئی ہدایت پر ہی میونسپل کمشنر ٹاون پلاننگ عہدیداران کی دی گئی ہدایت پر پیر سے شہر کے سرکاری دواخانہ ، نہرو مجسمہ کے اطراف و اکناف کے ٹھیلہ بنڈیوں ، چائے کہ ہوٹلوں ، نارایل فروخت کرنے والے جو فٹ پاتھ پر کاروبار کر رہے تھے انہیں وہاں سے بے دخل کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ احتجاج اور گڑبڑ کے اندیشہ کے پیش نظر پولیس کا بھی بندوبست کرلیا ۔ اس سڑک پر جہاں بہت زیادہ آمد و رفت رہتی ہے خانگی دواخانوں کی لائین ہے ۔ گاڑیوں کی آمد و رفت سے مریضوں کو دشواریاں ہو رہی تھیں ۔ اسی لئے کسی بھی سڑک پر کاروبار نہ کرنے اور قبضہ کرنے نہ دیا جائے ۔ کمشنر نے اقدامات شروع کردئے ۔ کمشنر نے کہا کہ آمد و رفت میں کسی بھی قسم خلل نہ ہو تو پولیس کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ ٹریفک مسائل کے سبب حادثات ہو رہے ہیں ۔ اسی لئے غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی ہو رہی ہے ۔