غیر مجاز سودی کاروبار کے متاثرین کا موم بتی جلوس

کریم نگر 27 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر مجاز سودی کاروبار کے ملزم نمبر 1 موہن ریڈی اے ایس آئی کے خلاف کارروائی کرنے متاثرین نے جمعرات کے روز اندرا گاندھی چوراہا سے کلکٹریٹ چوراہا تک ایک موم بتی جلوس منظم کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اے ایس آئی موہن ریڈی نے اپنے معاونین کی مدد سے کئی افراد سے ان کی جائیدادیں، اراضیات، رہائشی مکانات کو اپنے نام رجسٹر کروالیا اور دستاویزات حاصل کرلئے۔ واضح رہے کہ ایک تعلیمی ادارہ کے مالک نے موہن ریڈی کے غیرمجاز سودی کاروبار کا شکار ہوکر خودکشی کرنے کے بعد موہن ریڈی کے غیر مجاز کاروبار سامنے آئے اور اس کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔