کوڑنگل۔ /21فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بمرس پیٹ منڈل سے ریاست کرناٹک کو غیر مجاز طور پر ریت منتقل کرنے والی تین لاریوں کو پولیس نے ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب گزشتہ شب وی آر او راول پلی مسٹر پرتاپ ریڈی کی اطلاع پر پولیس کوڑنگل نے موقع پر پہنچ کر ریت سے لدی تینوں لاریوں نمبر AP28Y-1062 ، AP28TA-045 ، AP13-9963 کو ضبط کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ضبط کردہ لاریوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔