غیر مجاز حقہ سنٹر پر ٹاسک فورس کا دھاوا ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم فبروری (سیاست نیوز) غیرمجاز طورپر چلائے جارہے حقہ سنٹرس پر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ محمد عمران ساکن پریم نگر سیف آباد علاقہ ہمایوں نگر میں کافی لانچ کے نام سے حقہ سنٹر چلارہا تھا جبکہ 25 سالہ شیخ عارض احمد شریف جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 پر ایریا 1070 کافی شاپ میں منیجر کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا ۔ جبکہ تیس سالہ محمد قاسم انصاری بھی یہ کاروبار میں ملوث تھا ۔ ٹاسک فورس نے مذکورہ حقہ سنٹرس پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے حقہ نوشی کیلئے استعمال کئے جانے والے تمام اشیاء کو ضبط کرلیا اور ان کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرتے ہوئے انہیں پولیس ہمایوں نگر اور جوبلی ہلز کے حوالے کردیا گیا ۔