غیر قانونی گٹکا کی تیاری و فروخت کے الزام ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے غیرقانونی طور پر گٹکا کی تیاری اور فروخت کرنے کے الزام میں پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ سید اختر ساکن اکبر نگر عیدی بازار اپنے ساتھی 45 سالہ انور ساکن معین باغ سنتوش نگر کے ہمراہ مبینہ طور پر ممنوعہ گٹکا تیار کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے گٹکا تیار کئے جانے والے کارخانے پر دھاوا کرتے ہوئے 11725 گٹکے کا پیاکٹس اور دیگر اشیاء جس کی مالیت ایک لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار شخص کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ جی ایچ ایم سی کے فوڈ سیفٹی آفیسر کے حوالے کردیا ۔