غیر قانونی کانکنی معاملات کی جانچ ،سٹیلائیٹ تصاویر سے استفادہ

بنگالورو۔31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک آیوکت کی خصوصی جانچ ٹیم نے غیر قانونی کانکنی کی جانچ میں سٹیلائیٹ کی تصاویر سے استفادہ کا فیصلہ کیاہے ۔ لوک آیکت کا دفتر 20سے زائد غیر قانونی کانکنی کے معاملات کی جانچ کررہا ہے اور اس سلسلہ میں خصوصی جانچ ٹیم سٹیلائیٹ ریموٹ سنسنگ تصاویر کا استعمال کرے گی تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ کانکنی کے دوران کتنی کچی دھات نکالی گئی ہے ۔اس سے چارج سیٹ فائل کرنے میں سائنٹفک حساب کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ان میں 28معاملات کے چارج شیٹ داخل کردیئے گئے ہیں اور 19معاملات میں بی رپورٹ داخل کی گئی ہے ۔ یہ ٹیم اب بقیہ معاملات کی جانچ کررہی ہے ۔