غیر قانونی نیند کی گولیاں فروخت کرنے والا میڈیکل شاپ مالک گرفتار

حیدرآباد /28 جنوری( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون پولیس ٹیم نے غیر قانونی طور پر نیند کی گولیاں فروخت کرنے والے ایک میڈیکل دوکان کے مالک کو گرفتار کرلیا جو بغیر کسی ڈاکٹر کے مشورے کے نیند کی گولیاں اور انجکشن فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ 49 سالہ بی پرکاش جو امبیکا میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور گولی گوڑہ کا مالک ہے ۔ ملک پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ٹاسک فورس نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 76 انجکشن اور بھاری مقدار میں دیگر اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے گولی گوڑہ ڈرگ انسپکٹر کے حوالے کردیا ۔ یہ کارروائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی کی خصوصی ہدایت پر ساؤتھ زون ٹیم نے انجام دی ۔