شمس آباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایس او ٹی نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پچیس کنٹل چاول کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب میلاردیوپلی پولیس کے حدود میں واقع پلے چیرو کے قریب ایک ٹاٹا کو ضبط کرتے ہوئے تالاب کٹہ حیدرآباد سے بیدر کرناٹک کو پی ڈی ایس چاول منتقل کرنے والے محمد محمود 26 سالہ ساکن بھوانی نگر حیدرآباد کو گرفتار کرلیا ۔ آٹو پچیس کنٹل چاول کو ضبط کرتے ہوئے میلاردیوپلی پولیس کے حوالے کردیا ۔ میلاردیوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔